سکم میں سیلاب ،19 کی اموات، 103 افراد لاپتہ

,

   

گنگ ٹوک؍نئی دہلی: سکم میں لوناک جھیل پر بادل پھٹنے سے تیستا ندی میں آئے سیلاب سے ہونے والی تباہی میں اب تک 19 لوگوں کی نعشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ 103 لوگ لاپتہ ہیں۔ حکام نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ فوج اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی ٹیمیں تیستا ندی کے کیچمنٹ ایریا اور شمالی بنگال کے نچلے حصوں میں دوسرے دن بھی لاپتہ افراد کی تنعش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سکم کے چیف سکریٹری وی بی پاٹھک نے کہا کہ اب تک 19 نعشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ چہارشنبہ کی صبح شمالی سکم کی لوناک جھیل میں اچانک سیلاب کے سانحے میں 22 فوجی اہلکاروں سمیت 103 لوگ لاپتہ ہیں۔پڑوسی ریاست مغربی بنگال کی حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 18 نعشوں میں سے چار کی شناخت فوجیوں کے طور پر کی گئی ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ 22 لاپتہ فوجیوں میں سے چار کی نعشیں ہیں۔