نئی دہلی ۔ 13 ۔ ستمبر (پریس نوٹ) وزیراعظم نریندر مودی نے سکندرآباد آتشزدگی واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا جس میں8 افراد کی موت ہوگئی۔ وزیراعظم کے ٹوئیٹر پوسٹ میں کہا گیا کہ پرائم منسٹر نیشنل ریلیف فنڈ سے مہلوکین کے ورثا کو فی کس دو لاکھ روپئے دیئے جائیں گے جبکہ زخمیوں کو فی کس 50 ہزار روپئے دینے کا اعلان کیا گیا۔