حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ ( سیاست نیوز ) سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کو ترقی دینے اور اس کی تزئین نو کے سلسلہ میں کئے جارہے کاموں کے پیش نظر اور مسافرین کیلئے آسانی پیدا کرنے کیلئے ریلوے بورڈ نے سکندرآباد سے گذرنے والی چار ٹرینس کے رخ میں تبدیلی کو منظوری دی ہے ۔ مسافرین کو سوار کرنے کیلئے یہ تمام چار ٹرینس چرلہ پلی ریلوے اسٹیشن پر توقف کریں گی ۔ 26 مارچ سے تروپتی ۔ عادل آباد ۔ تروپتی کرشنا ایکسپریس ( 17405/17406 ) کے رخ میں بلارم سے چرلہ پلی کی طرف مولا علی بائی پاس روٹ تک تبدیلی کی جائیگی ۔ ملکاجگیری ، مولا علی ، سکندرآباد پر کوئی توقف نہیں ہوگا ۔ اس میں سوائے چرلہ پلی کے موجودہ اسٹاپیجس پر اوقات میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ۔ لنگم پلی ۔ کاکی ناڈا ٹاون ، لنگم پلی ایکسپریس کو 2 اپریل تا 30 جون صنعت نگر سے چرلہ پلی براہ اموگوڑہ بائی پاس روٹ موڑ دیا جائیگا ۔ قاضی پیٹ ، ہدپسر ، قاضی پیٹ ایکسپریس کے رخ میں 22 اپریل سے تبدیلی کرتے ہوئے اسے صنعت نگر سے چرلہ پلی کی طرف براہ اموگوڑہ بائی پاس روٹ موڑ دیا جائیگا ۔ لنگم پلی ، وشاکھاپٹنم ، لنگم پلی ایکسپریس کو 25 اپریل سے صنعت نگر سے چرلہ پلی کی سمت براہ امو گوڑہ بائی پاس موڑ دیا جائیگا ۔