سکندرآباد میں آتشزدگی ، ایک فوت دوسرا زخمی

   

حیدرآباد۔/13مارچ، ( سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ میں پیش آئے آتشزدگی کے واقعہ میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ماریڈپلی کے علاقہ میں ایک عمارت کے بالائی حصہ میں اچانک بھڑک اٹھی آگ نے سارے حصہ کو تباہ کردیا ۔ اطلاع کے ساتھ ہی مختلف علاقوں سے 4 فائر انجن گاڑیاں جائے مقام پہنچ گئیں اور اس دوران بلدیہ کی ڈیزاسٹر ریلیف ٹیم کو بھی طلب کرلیا گیا تھا۔ پولیس ، آتش فرو عملہ اور بلدیہ کی ڈی آر ایف ٹیموں نے مل کر کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ تاہم اس دوران ایک ملازم راجو شدید جھلسی ہوئی حالت میں فوت ہوگیا اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ہے۔