سکندرآباد کنٹونمنٹ میں آلودہ پانی کی شکایت عوام پانی خریدنے پر مجبور

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ مارچ ۔ (سیاست نیوز) ۔ سکندرآباد کنٹونمنٹ کے بیشتر علاقوں میں عوام نے آلودہ پانی کی سربراہی کی شکایت کی ہے۔ وارڈ 11 اور دیگر علاقوں کے عوام کو صاف پینے کے پانی کے حصول میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے سربراہ کئے جانے والے پانی میں آلودگی کے سبب استعمال کے قابل نہیں ہے ۔ عوام کئی ایک بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔ عوام نے شکایت کی ہے کہ اس سلسلہ میں حکام سے شکایت کے باوجود مستقل طور پر حل تلاش نہیں کیا گیا ۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جبکہ کنٹونمنٹ میں عوام کو پانی کے بحران کا سامنا ہو۔ رسول پورہ ، گنج بازار اور دیگر رہائشی کالونیوں میں جن کا تعلق کارخانہ کے حدود سے ہے ، مستقل طور پر پینے کے پانی کے مسائل کا سامنا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ وہ پانی خریدکر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ 1