سکھی سنٹر عمارت کے تعمیری کاموں کا ضلع کلکٹر نے کیا معائنہ

   

پداپلی۔13/ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سکھی سنٹر عمارت کے تعمیری کاموں کو فوری مکمل کرتے ہوئے دستیاب رکھنے کی ضلع کلکٹر مزمل خان نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی. ضلع کلکٹر مزمل خان نے پداپلی منڈل مرکز کے رنگم پلّی میں واقع اقامتی برج اسکول کے احاطہ میں زیر تعمیر سکھی سنٹر عمارت کے تعمیری کاموں کا معائنہ کی۔ خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لئے، تشدد کو روکنے کے لئے، متاثرہ خواتین کو سہارا دینے کے لئے تعمیر کئے جارہے سکھی ون اسٹاپ سنٹر عمارت کے اطراف کے ماحول کو خوشگوار بنانے، پلان کا جائزہ لینے کے بعد عمارت میں تعمیر کئے جانے والے کمپاؤنڈ وال، باورچی خانہ۔ اس موقع پر ضلع ویلفیئر آفیسر رؤف خان، پی آر ڈی ای شنکریا، سکھی سنٹر ایڈمنسٹریٹر سوپنا، پداپلی سی ڈی پی او کویتا، سوپر وائزر پریما لتا و دیگر موجود تھے۔