سکھ قائد ہردیپ سنگھ نجر کا قتل ، 3 مشتبہ افراد گرفتار

   

ٹورنٹو : کینیڈا کی پولیس نے کہا ہے کہ اس نے ایک علیحدگی پسند سکھ لیڈر کے قتل کے شبہ میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے، اور وہ زیر حراست افراد اور ہندوستانی حکومت کے درمیان ممکنہ تعلقات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ 45 سالہ سکھ لیڈر ہردیب سنگھ نجر کو گزشتہ سال جون میں مسلح افراد نے اس وقت ہلاک کر دیا تھا جب وہ برٹش کولمبیا کے گردوارہ سے باہر اپنی کار میں تھے۔ کینیڈا نے اس قتل میں ہندوستانی خفیہ ایجنسی کے تعلق کا الزام لگایا تھا جس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی تھی۔ پولیس نے حراست میں لیے جانے والے افراد کی شناخت 3 ہندوستانی شہریوں کمل پریت سنگھ، کرن برار اور کرم پریت سنگھ کے طور پر کی ہے۔ ان تینوں کی عمریں 20 اور 30 سال کے درمیان ہیں۔ پولیس نے انہیں جمعہ کی صبح البرٹا صوبے کے شہر ایڈمنٹن میں گرفتار کیا۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے گزشتہ سال ستمبر میں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سکھ رہنما نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے قابل بھروسہ شواہد موجود ہیں۔