سکھ لڑکی کے تنازعہ کی خوشگوار یکسوئی: پاکستان

   

لاہور ۔ 4 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک کمسن سکھ لڑکی کا مسئلہ جو مبینہ طور پر اغواء کی گئی تھی اور قبول اسلام پر ماقبل شادی مجبور کی گئی تھی۔ خوشگوار انداز میں یکسوکرلیا گیا ۔ جگجیت کور کی شادی ایک مسلم شخص محمد حسن سے ہوئی تھی، مبینہ طور پر اسے سکھ لڑکی کے اغواء کے جرم میں گرفتار بھی کرلیا گیا تھا۔ تاہم یہ لڑکی جو سکھ ماں باپ کی بیٹی ہے، ننکانہ صاحب گردوارہ کو اپنی مرضی سے یاترا کے لئے گئی تھی جہاں اس نے مبینہ طور پر اس لڑکے سے محبت کرتے ہوئے اس کے ساتھ شادی کرلی۔ یہ ادعاء کیا گیا تھا کہ لڑکی کا اغواء کر کے اسے اسلام قبول کرنے پر مجبور کیا گیا لیکن لڑکی نے کہا کہ اس کی عمر 18 سال تھی اور ملزم کے ایک قریبی دوست نے اسے ویڈیو فلم دکھایا تھا ۔ لڑکی نے کہا کہ اس کا مکان لاہور سے 80 کیلو میٹر کے فاصلہ پر ہے اور اس نے اپنی مرضی سے شادی کی تھی۔