سیاستداں حادثاتی طور پر گولی چلنے سے ہلاک

   

نئی دہلی : سیاستدان اپنی ہی بندوق سے حادثاتی طور پر گولی چلنے سے ہلاک ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق گولی لگنے سے سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی گرپریت گوگی ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق انہیں گولی لگنے کے بعد ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرس نے موت کی تصدیق کردی، انہیں گولی ان کی اپنی لائسنس یافتہ بندوق سے لگی۔ سیاستدان کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ گولی حادثاتی طور پر چل گئی۔ پولیس کے مطابق کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔