سیاست ایجوکیشن فیر 2022 آج جناب زاہد علی خان کے ہاتھوں افتتاح

   

سرکردہ و فنی تعلیمی ادارہ جات کی شرکت
حیدرآباد /23 ستمبر ( سیاست نیوز ) سیاست ایجوکیشن فیر 2022 کا کل ہفتہ 24 ستمبر کو صبح 10 بجے جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آئے گا ۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے اسپانسر کردہ اس ایجوکیشن فیر میں ایک چھت تلے کئی سرکردہ تعلیمی ادارہ جات شرکت کر رہے ہیں ۔ لارڈس انسٹی ٹیوٹ آف انجینئیرنگ ٹکنالوجی اس کا معاون اسپانسر ہے ۔ اس ایجوکیشن فیر میں انجینئیرنگ ، فارمیسی ، منیجمنٹ ، میڈیکل ، فائر اینڈ سیفٹی ، ہوٹل منیجمنٹ ، اوورسیز ایجوکیشن اور بی اسکولس کی معلومات داخلے کورسیس کیلئے طالب علم اپنے سرپرست کے ساتھ شرکت کریں ۔ ادارہ سیاست کے تحت ہر سال ایجوکیشن فیر منعقد ہوتا ہے ۔ جس سے بے شمار طلباء سرپرستوں کو فائدہ ہوتا ہے ۔ شرکاء کیلئے رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر فری پارکنگ کی سہولت رہے گی ۔ عابد علی خان سنٹینری ہال احاطہ سیاست عابڈس پر اس ایجوکیشن فیر میں تعلیمی ادارہ کے نمائندے موجود رہیں گے جو کورسیس کی معلومات کے ساتھ داخلے کی رہنمائی کریں گے ۔ ریاست کے مختلف انٹرنس ایمسٹ ، ایڈسٹ ، پی جی ای سٹ ، لا سیٹ ، سی پی جی امتحان کے ساتھ قومی سطح کے انٹرنس نیٹ کی معلومات اور کونسلنگ کیلئے نامور کیرئیر کونسلر ایم ایم حمید صبح دس بجے تا 5 بجے موجود رہیں گے ۔ جن سے رابطہ کرکے شخصی کونسلنگ بھی کرسکتے ہیں ۔