پرکشش انعامات کیلئے قرعہ اندازی
حیدرآباد : /19 جنوری (سیاست نیوز) سیاست شاپنگ دھوم 2022 ء کے تیسرے منی ڈرا کا انعقاد آج دفتر روز نامہ سیاست میں عمل میں آیا ۔ اس منی ڈرا کی تقریب میں 12 انعامات کیلئے قرعہ اندازی کی گئی ۔اس موقع پر جناب محمد مجیب اللہ شیڈولنگ ڈپارٹمنٹ ، روزنامہ سیاست نے پہلے انعام کیلئے قرعہ نکالا اور محمد شفیع الدین ، حیدر ٹیکسٹائیلز ، جناب محمد معین ، شمع فٹ ویئر ، محمد عبدالقادر الحامد ، بسم اللہ ٹورس اینڈ ٹراویلس ، سید شہزان ، کشش ، شیخ خواجہ ، سپ سنگ ٹی ، محمد نور ، ایم ایس ساریز ، محمد شارق حسین ، الاعظم ٹراویلس ، مسٹر دتہ ، جاجو ساریز ایکسٹینشن ، عبدالغفار ، مونٹ کرافٹ ڈیولپرس ، حمد ان جابری ، گوپال، اور دیگر نے قرعہ اندازی میں حصہ لیا ۔ سیاست شاپنگ دھوم 2022 ء کے تیسرے مِنی ڈرا میں ریفریجریٹر ، واشنگ مشین ، واٹر پیور فائر ، مکسر گرائنڈر ، ٹوسٹر ، آئیرن ، فرائنگ پیان ، ہیر ڈرائر ، ہیراسٹرٹینر کی قرعہ اندازی کی گئی ۔ اس تیسرے مِنی ڈرا کے خوش نصیب انعام یافتگان کا تعلق پری سوٹس اینڈ ساریز ، سبحان بیکری ، اسٹیٹس ، محمد خان جویلرس ، لیپاکشی فرنیچر ، جاجو ساریز ، ایکسٹینشن ، سپ سنگ ٹی ، ساؤتھ انڈیا شاپنگ مال ، ہمت رام جویلرس سے ہے ۔ ان کے علاوہ روزنامہ ’سیاست‘ کی جانب سے ترغیبی انعامات کیلئے بھی قرعہ اندازی کی گئی ۔ تیسرے مِنی ڈرا کے انعام یافتگان کی فہرست صفحہ نمبر 9 پر ملاحظہ کی جاسکتی ہیں ۔ سیاست شاپنگ دھوم کا چوتھا منی ڈرا /31 جنوری 2023 ء بروز منگل بوقت ٹھیک 4.30 بجے احاطہ روزنامہ سیاست میں منعقد ہوگا ۔