سیاست شاپنگ دھوم2018ء کے چوتھے مِنی ڈراکی قرعہ اندازی تقریب

   

12خصوصی اور 67ترغیبی پُر کشش انعامات ‘ خریداری کیجئے اور انعامات پائیے

حیدرآباد۔ 5 ؍ فبروری ( سیاست نیوز) سیاست شاپنگ دھوم 2018ء کے چوتھے مِنی ڈرا کی تقریب آج شام دفتر روز نامہ ’سیاست‘ میں منعقد ہوی۔مِنی ڈرا کی اس تقریب میں 12انعامات کیلئے قرعہ اندازی کی گئی۔ اس موقع پرپہلے انعام کیلئے جناب ساجد محی الدین ہیڈ کیشیر روزنامہ سیاست نے قرعہ نکالا اورسعید حسن (کشش) محمد نجیب الدین ( الہادی ٹورس اینڈ ٹراویلس) سید جلیس (زونی فیملی شاپنگ مال) عادل علی خاں (الحمدللہ ٹورس اینڈ ٹراویلس) اشرف ذیشان ( A to Z ٹراویلس)منہاج (ڈیوروسلیپ)مجتبی علی خاں (گنیش اینڈ کمپنی جویلری)محمد مجیب خاں (ڈارلیز آئسکریم) محمد آصف ( دوسہ فیکٹری) کرشنا ریڈی (اسٹیٹس) محمد نبی (دلبہار مصالحہ) نے بھی قرعہ نکالا۔ سیاست شاپنگ دھوم 2018ء کے چوتھے مِنی ڈرا میں LEDٹیلیویزن ‘ریفریجریٹر، واشنگ مشین، مائیکرو ویو اوون ‘ مکسر گرائینڈر‘ ایر کولر‘ کافی میکر، آئیرن ‘منی ہوم تھیٹر ‘ سانڈویچ ٹوسٹر‘ گیزر اور واٹر پیوریفائر کیلئے قرعہ اندازی کی گئی۔ اس چوتھے منی ڈرا کے خوش نصیب انعام یافتگان کا تعلق کشش‘ جاجو شی اینڈ کڈس‘ زونی فیملی شاپنگ مال‘ سبحان بیکری‘ الہادی ٹراویلس‘ ڈارلیز آئسکریم‘ فیوچرز الکٹرانکس‘ ہوٹل امپیریل و دیگر شورومس کے کسٹمرس سے ہے ۔ اس کے علاوہ روز نامہ ’سیاست‘ کی جانب سے 67ترغیبی انعامات کیلئے بھی قرعہ اندازی کی گئی۔ چوتھے مِنی ڈرا کے انعام یافتگان کی فہرست 2018 www.siasat.com/siasatshoppingdhoomپر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔سیاست شاپنگ دھوم کابمپر ڈرا 6فبروری بروزچہارشنبہ للت کلا تھورانم‘ پبلک گارڈن نامپلی پر شام 6بجے سے حیدرآبادی فن گامہ شو کے ساتھ منعقد ہوگا ‘ شرکت کی عام اجازت رہیگی۔