مختلف اسپانسرس نے پرکشش انعامات کیلئے قرعہ اندازی انجام دی
حیدرآباد۔/29ڈسمبر ( سیاست نیوز) سیاست شاپنگ دھوم 2022ء کے پہلے مِنی ڈرا کا انعقادآج دفتر روز نامہ ’سیاست‘ میں عمل میںآیا۔اس مِنی ڈرا کی تقریب میں 12انعامات کیلئے قرعہ اندازی کی گئی۔ اس موقع پرجناب میر شجاعت علی جنرل منیجر‘ روزنامہ سیاست ‘نے پہلے انعام کیلئے قرعہ نکالا اورجناب سید شہزاد (کشش)‘ سید راشد علی(ٹاپ سلیکشن کمپیوٹرس)‘ جناب بابر(فیوچرس الکٹرانکس)‘ جناب پاشاہ محی الدین(بسم اللہ ٹورس اینڈ ٹراویلس) جناب مکیش(جاجو ایکسٹنشن) جناب ماجد صاحب (نکیڈیا فرنیچرس)جناب سلیم صاحب (آر۔ایس برادرس)‘ جناب مشتاق صاحب (الادھیم ٹورس اینڈ ٹراویلس) جناب محمد شارق حسین ( الاعظم ٹورس اینڈ ٹراویلس) جناب محمد نور (ایم ایس ساریز ) اور جناب شیخ خواجہ(سپسنگ ٹی) اور دیگر نے قرعہ اندازی میں حصہ لیا۔ سیاست شاپنگ دھوم 2022ء کے پہلے مِنی ڈرا میں ریفریجریٹر، واشنگ مشین،واٹر پیوریفائر، مکسر گرائینڈر، ٹوسٹر، آئیرن ‘ فرائنگ پیان ‘ ہیر ڈرائر‘ ہیر اسٹریٹنر کی قرعہ اندازی کی گئی۔ اس پہلے مِنی ڈرا کے خوش نصیب انعام یافتگان کا تعلق کشش‘ جاجو ساریز ‘ بچپن کڈس ویر‘ سورج بھان جیمس اینڈ جیویلرس‘ عنبر فرنیچرس‘ ساوتھ انڈیا شاپنگ مال‘ بسم اللہ ٹورس اینڈ ٹراویلس اور کیلی ایکسٹنشن سے ہے۔ ان کے علاوہ روز نامہ ’سیاست‘ کی جانب سے ترغیبی انعامات کیلئے بھی قرعہ اندازی کی گئی۔ پہلے مِنی ڈرا کے انعام یافتگان کی فہرست صفحہ نمبر9 پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔ سیاست شاپنگ دھوم کا دوسرا منی ڈرا10جنوری‘2023بروز منگل بوقت شام 4.30بجے احاطہ روزنامہ سیاست میں منعقد ہوگا۔