سیاست شاپنگ دھوم2024ء کا چوتھا مِنی ڈرا

   

50سے زائدپرکشش انعامات کے لیے قرعہ اندازی
حیدرآباد۔18 /جنوری ، ( سیاست نیوز) سیاست شاپنگ دھوم 2024ء کا چوتھا مِنی ڈرا آج دفتر روز نامہ ’سیاست‘ میں منعقد ہوا۔مِنی ڈرا کی اس تقریب میں 12پرکشش انعامات کیلئے قرعہ اندازی کی گئی۔ اس موقع پرجناب شیخ رحمت مصطفی اکاونٹس ڈپارٹمنٹ روزنامہ سیاست نے پہلے انعام کیلئے قرعہ اندازی کی محمد ریحان (کشش)محمد مظفر (انٹیریر پارک)محمد مشتاق (الادھیم ٹورس اینڈ ٹراویلس) عبدا لحفیظ خاں(ٹاپ سلیکشن کمپیوٹرس) محمد خواجہ شیخ (الہند پرفیومس) محمد پاشاہ(بسم اللہ ٹورس اینڈ ٹراویلس) سید عبد السمیر(النور ٹراویلس) عبد العامر (فیوچرس الیکٹرانکس)محمد عبد العظیم‘ محمد جہانگیر‘ رفیعہ بیگم (قارئین سیاست) نے قرعہ اندازی میں حصہ لیا۔ سیاست شاپنگ دھوم 2024ء کے چوتھے مِنی ڈرا میں ریفریجریٹر،واشنگ مشین ‘LEDکلر ٹیلی ویژن، مائیکرو ویو اوون، ، ویکیوم کلینر، مکسر گرائینڈر، ٹوسٹر ‘ ہیر ڈرائر‘ آئیرن ‘ کٹل ‘ کوک ویر سیٹ اورڈنر سیٹ کی علی ا لترتیب قرعہ اندازی کی گئی۔ اس چوتھے مِنی ڈراکے خوش نصیب انعام یافتگان کا تعلق بسم اللہ ٹراویلس‘ کیلی ایکسٹینشن ‘ کشش‘ انٹیریر پارک‘ سیرین وسٹاس‘ شو ورلڈ ‘ 21st سنچری فرنیچرس‘ ریمنڈس ملک پیٹ‘ جاجو ساریز سے ہے۔ ان کے علاوہ روز نامہ ’سیاست‘ کی جانب سے 50ترغیبی انعامات کیلئے بھی قرعہ اندازی کی گئی۔ چوتھے مِنی ڈرا کے انعام یافتگان کی فہرست صفحہ نمبر 14 پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔