سیاست ٹی وی پر آج حیدرآبادی ستارے شو

   

یوٹیوب چیانل کے مشہور فنکار شہباز خان سے خصوصی بات چیت
حیدرآباد ۔14 مارچ (سیاست نیوز) سیاست ٹی وی سے ٹیلی کاسٹ کیا جانے والا ہفتہ واری پروگرام ’’حیدرآبادی ستارے‘‘ سرزمین دکن کے فنون لطیفہ کے شعبہ حیات کے باصلاحیت اور باکمال فنکاروں کے انٹرویوز کے باعث یہ شو بلندی پر پہنچ چکا ہے اور قلیل مدت میں کافی مقبول ہوچکا ہے۔ شائقین ہر اتوار پیش ہونے والے اس شو کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں تاکہ سیاست ٹی وی کے علاوہ بیرونی ممالک کے ناظرین یوٹیوب اور سیاست فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعہ اس پروگرام کا مشاہدہ کرسکیں چنانچہ 15 مارچ اتوار کو 9:30 بجے کے ایپی سوڈ میں یوٹیوب کے مشہور چیانل کراک حیدرآبادیز کے نامور فنکار شہباز خاں المعروف نور بھائی کا انٹرویو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ بہت ہی کم عرصہ میں کافی شہرت حاصل کی۔ قلیل عرصہ میں ان کے چیانل کے ایک ملین سبسکرائبر ہیں۔ اپنے انٹرویو کے دوران سوشل میڈیا میں ہونے والی تبدیلیوں کا ذکر کیا اور ممکری کے خاص آئٹمس کو سنایا۔ شو کے اینکر کے بی جانی، ڈائرکٹر زاہد فاروقی اور جناب عامر علی خاں پروڈیوسر سی ای او ہیں۔ دوبارہ پروگرام منگل 11:05 بجے دن اور جمعرات 4 بجے شام سیاست ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ ہوگا۔