سیاست ٹی وی پر آج ’’حیدرآبادی ستارے‘‘ شو

   

بالی ووڈ کے نامور غزل و صوفی گلوکار محمد وکیل کا اِنٹرویو
حیدرآباد۔25 جنوری (سیاست نیوز) سیاست ٹی وی سے ٹیلی کاسٹ کیا جانے والا ہفتہ واری خصوصی پروگرام ’’حیدرآبادی ستارے‘‘ سرزمین دکن کے نامور اداکاروں و فنکاروں کے علاوہ بالی ووڈ کے فنکاروں کے انٹرویوز کے باعث مقبولیت کی بلندی پر پہنچ چکا ہے اور یہ شو پابندی کیساتھ لگاتار چار سال سے ٹیلی کاسٹ کیا جارہا ہے ۔ جس کے 200 سے زائد ایپی سوڈ مکمل ہوچکے ہیں۔ شائقین ہر اتوار کو ٹیلی کاسٹ کئے جانے والے اس پروگرام کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں اور وہ سیاست ٹی وی کے علاوہ بیرونی ممالک کے ناظرین یوٹیوب چیانل اور سیاست فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعہ اس شو کا مشاہدہ کرتے ہیں چنانچہ اتوار26 جنوری رات 9:30 بجے بالی ووڈ کے مشہور غزل و صوفی گلوکار محمد وکیل کا انٹرویو شامل کیا گیا۔ محمد وکیل نے اپنے کریئر کا آغاز 8 سال کی عمر سے کیا، اس کے بعد انہوں نے ٹی وی کے کئی ایک ریالٹی شوز میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کی۔1998ء میں زی ٹی وی کے مشہور ریالٹی شو ’’سارے گاما پا‘‘ کا میگا فائنل جیت کر غزل گائیکی کی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کیا۔دنیا بھر کے مختلف مقامات پر اپنی آواز کے ذریعہ شائقین موسیقی کا دل جیتا۔محمد وکیل کو کئی ایک تنظیموں کی جانب سے ایوارڈس سے بھی نوازا جاچکا ہے۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے کیریر اور زندگی سے جڑی کچھ خاص باتیں بتائیں۔ شو کے اینکر کے بی جانی، ڈائریکٹر زاہد فاروقی اور جناب عامر علی خاں پروڈیوسر سی ای او ہیں۔ دوبارہ یہ پروگرام منگل 11بجے صبح اور جمعرات دوپہر 3 بجے سیاست ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ ہوگا۔