سیاست ٹی وی پر آج خصوصی پروگرام

   


حیدرآباد ۔ 8 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : سیاست ٹی وی پر ناظرین کل 9 ستمبر کو سیاست کی تیار کردہ مختصر فلموں کا مشاہدہ کرسکتے ہیں ۔ یہ فلمیں دراصل معاشرہ میں امن و امان ، دوستی ، بھائی چارگی ، گنگا جمنی تہذیب ، ترقی و خوشحالی کو فروغ دینے کے ساتھ فروغ اردو زبان کے مقاصد کو لے کر تیار کی گئی ہیں ۔ جن میں لاک ڈاؤن ، کامن میان جیسی فلمیں شامل ہیں ۔ فلم لاک ڈاؤن میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران غریب عوام کو جن مسائل و مشکلات کا سامنا کرنا پڑا انہیں خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے جب کہ کامن میان میں اچھوتے موضوع کو پیش کیا ہے ۔ واضح رہے کہ ناظرین عام شیڈول کے مابق ہر گھنٹہ ایکسپریس نیوز کے ذریعہ تازہ ترین خبریں دیکھ سکتے ہیں اور حالات سے واقف ہوسکتے ہیں ۔۔