حیدرآباد۔/4 جنوری، ( سیاست نیوز) متنازعہ قومی شہریت قانون این آر سی اور این پی آر کے خلاف حیدرآباد میں منظم کردہ ملین مارچ کا سیاست ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ کل 5 جنوری سہ پہر 3 بجے سے ملین مارچ کی تفصیلی رپورٹ ٹیلی کاسٹ کی جائے گی۔
سیاست ٹی وی پر آج ’’حیدرآبادی ستارے‘‘ شو میں
نامور گلوکار محمد عثمان سے خصوصی بات چیت
حیدرآباد ۔ 4 جنوری (سیاست نیوز) سیاست ٹی وی سے ٹیلی کاسٹ ہونے والا پروگرام ’’حیدرآبادی ستارے‘‘ مشہور فلمسٹارس اور نامور اسٹیج آرٹسٹوں کے انٹرویوز کے باعث ان دنوں مقبولیت کی بلندی پر ہے اور قلیل عرصہ میں کافی مقبول ہوچکا ہے۔ شائقین ہر اتوار کو ٹیلی کاسٹ ہونے والے اس شو کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں تاکہ سیاست ٹی وی کے علاوہ یوٹیوب اور سیاست فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعہ دیکھا جاسکے چنانچہ 5 جنوری اتوار رات 9:30 بجے ٹیلی کاسٹ ہونے والے ایپی سوڈ میں حیدرآباد کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار محمد عثمان کا انٹرویو شامل کیا گیا ہے جن کی آواز ایشیاء کے عظیم گلوکار محمد رفیع صاحب سے ملتی جلتی ہے۔ گلوکاری کی دنیا میں ایک الگ پہچان قائم کی ہے۔ مختلف شوز کے ذریعہ شائقین موسیقی کو محظوظ کروایا۔ محمد عثمان نے اپنی بات چیت کے دوران گائیکی کی نئی ٹیکنک اور اس میں تبدیلی پر خاص باتوں کو بتایا۔ شو کے اینکر کے بی جانی، ڈائرکٹر زاہد فاروقی اور جناب عامر علی خان پروڈیوسر سی ای او ہیں۔ دوبارہ یہ پروگرام منگل 11 بجے دن اور جمعرات 4 بجے شام سیاست ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ ہوگا۔