سیاست کمپیوٹر سنٹر میں داخلے

   

حیدرآباد ۔ 27 ڈسمبر (راست) ادارہ سیاست کے زیراہتمام محبوب حسین جگر کریئر گائیڈنس سنٹر واقع احاطہ دفتر سیاست عابڈس میں تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو ضامن روزگار کورسیس کی تربیت دی جارہی ہے۔ کورسیس میں بالخصوص آٹوکیاڈ، جی ایس ٹی اور ریوٹ کو شامل کیا گیا ہے۔ خواہشمند امیدوار اس زرین موقع سے استفادہ کریں۔ اس کے علاوہ سنٹر ہذا میں دیگر پیشہ ورانہ کورسیس جیسے ایم ایس آفس، ریویٹ، ڈی ٹی پی، اکاؤنٹنگ پیاکیجس ساتھ ہی جی ایس ٹی، اسپوکن انگلش کی بھی تربیت دی جارہی ہے۔ ادارہ ہذا سے ہر ماہ کئی طلباء و طالبات تربیت حاصل کرکے ملک و بیرون ملک معقول مشاہیروں پر برسرروزگار ہیں۔ داخلے پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے ادارہ سیاست سے راست یا فون نمبرات 9393876978 ، 9652813994 پر ربط کریں۔