سیاست کمپیوٹر سنٹر میں پیشہ وارانہ کورسیس کی تربیت

   

حیدرآباد /10 اکٹوبر ( پریس نوٹ ) ادارہ سیاست کے زیر اہتمام محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس سنٹر واقع احاطہ دفتر سیاست عابڈس پر صرف پندرہ دن میں ایم ایس آفس ساتھ ہی اڈوانس اکسل سکھایا جارہا ہے اور ساتھ میں تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو ضامن روزگار کورسیس کی تربیت دی جارہی ہے ۔ کورسیس میں بالخصوص آٹو کیاڈ ، جی ایس ٹی اور ریوٹ کو شامل کیا گیا ہے ۔ خواہشمند امیدوار اس زرین موقع سے استفادہ کریں ۔ اس کے علاوہ سنٹر ہذا میں دیگر پیشہ وارانہ کورسیس جیسے ریویٹ ، ڈی ٹی پی ، اکاونٹنگ پیاکجس ساتھ ہی جی ایس ٹی ، اسپوکن انگلش کی بھی تربیت دی جارہی ہے ۔ادارہ ہذا سے ہر ماہ کئی طلباء و طالبات تربیت حاصل کرکے ملک و بیرون ملک معقول مشاہروں پر برسروزگار ہیں۔ داخلے پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر دئیے جائیں گے ۔ مزید تفصیلات کیلئے ادارہ سیاست سے راست یا فون نمبرات 9652813994 ، 9393876978 پر ربط کریں ۔