سیاست کی بلندیوں پر پہونچ چکا ہوں : کے سی آر

   

میرے قدکو گھٹانا کسی کے بس کی بات نہیں۔ ریونت ریڈی بوکھلاہٹ کا شکار
حیدرآباد۔/23 اپریل( سیاست نیوز ) بی آر ایس سربراہ کے سی آر نے کہا کہ وہ سیاست کی بلندیوں پر پہونچ چکے ہیں ان کے قد کو گھٹانا کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔ تلنگانہ میں فی الحال بھگوانوں پر قسم اور کے سی آر کو تنقید کا نشانہ بنانے کی سیاست جاری ہے۔ وعدوں پر عمل میں ناکام ہوجانے والے چیف منسٹر شکست کا اندازہ ہوجانے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں دوسری جانب کانگریس کے جلسہ فلاپ ہورہے ہیں ۔ کے سی آر نے ایک ٹیلی ویژن چینل کے ’ بگ ڈبیٹ‘ پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے کے سی آر نے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی پھوٹ ڈالو ، ڈراؤ دھمکاؤ، بلیک میلنگ کی سیاست کرکے سیاسی اقدار کو داغدار بنارہے ہیں۔ اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے پُرکشش وعدے کئے جس پر بھروسہ کرکے عوام دھوکہ کھا گئے۔ عوام کو گمراہ کرکے کانگریس کامیاب ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر تلنگانہ کی تاریخ ہے کئی لوگ کے سی آر کے سیاسی قد کو گھٹانے کی چکر میں خود فنا ہوگئے، میں جتنی بلندی پر پہونچنا ہے پہونچ چکا ہوں، میرے سیاسی قد کو گھٹانا کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔ کے سی آر نے کہا کہ کانگریس قائدین لاعلمی و تکبر سے کام کر رہے ہیں۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کے سی آر کا نام و نشان مٹادینے کا اسمبلی کے پلیٹ فارم سے اعلان کیا ۔ چیف منسٹر تشدد اور انتقامی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کانگریس 10 سال تک اقتدار سے دوررہی ہے کیا کانگریس ختم ہوگئی ۔ ہر کوئی اچھے وقت کا انتظار کرتے ہیں اور ہر کسی کا اچھا وقت بھی آتا ہے۔ عوام میں جب تبدیلی آتی ہے حکمرانوں کی سوچ و فکر بھی تبدیل ہوجاتی ہے۔ جھوٹ کی بنیاد پر کھڑی حکومت زیادہ دنوں تک نہیں چلے گی۔ بی آر ایس سربراہ نے کہا کہ انہوں نے اپنی پارٹی کو کانگریس میں ضم کرنے کا وعدہ کیا تھا جس کا وہ اعتراف کرتے ہیں لیکن کانگریس قائدین نے میری تجاویز سے اتفاق نہیں کیا۔ 2 جون ’اپواینٹمنٹ ڈے‘مقرر تھا ، میں نے دو ریاستوں کی تشکیل کے بعد مشترکہ ریاست میں انتخابات کی مخالفت کی تھی لیکن میری ایک نہیں سنی گئی جس کے بعد وہ اپنی پارٹی کو کانگریس میں ضم کرنے کے فیصلے سے دستبردار ہوگئے۔ ہم نے تنہا مقابلہ کرکے کامیابی اور اقتدار حاصل کیا۔ اب کانگریس اقتدار پر ہے۔ ووٹ برائے نوٹ کیس کے بعد ریونت ریڈی مجھ سے دشمنی کررہے ہیں۔2