سیاسی جماعتوں میںجمہوری کردار کے فقدان سے آئین کو نقصان :وزیر اعظم

,

   

یوم آئین تقریب کا انعقاد،صدر جمہوریہ اور دیگرقائدین کا خطاب

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ہفتہ کویوم آئین کے موقع پر یوم آئین کے سلسلہ میں منعقدہ تقریبات میں شرکت کی۔ مودی نے اس موقع پر ای کورٹس پروجکٹ کے تحت کئی اقدامات کا آغاز کیا، جن میں ورچوئل جسٹس کلاک، جسٹس موبائل ایپ 2.0، ڈیجیٹل عدالریں اور ایس تھری ڈبلیو اے اے ایس شامل ہیں۔اس موقع پر مودی نے ممبئی دہشت گردانہ حملے میں اپنی جان گنوانے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا آئین جدید وژن کا حامل اور مستقبل پر مبنی ہے۔ دراصل 26 نومبر 1949 کو آئین ساز اسمبلی نے ہندوستان کے آئین کو اپنایا، جس کی یاد میں 26 نومبر کو یوم آئین منایا جاتا ہے۔ یوم آئین منانے کا آغاز 2015 میں ہوا۔ مودی نے کہا کہ آج کے عالمی حالات میں پوری دنیا کی نظریں ہندوستان پر لگی ہوئی ہیں۔ ہندوستان کی تیز رفتار ترقی، ہندوستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت اور ہندوستان کی مضبوط بین الاقوامی شبیہ کے درمیان دنیا ہماری طرف بڑی توقعات کے ساتھ دیکھ رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ کنبہ پر مبنی فریقوں کی شکل میں ہندوستان ایک طرح کے بحران کی طرف بڑھ رہا ہے، جو آئین کے لیے وقف لوگوں کے لیے ایک تشویش کا معاملہ ہے۔ ان لوگوں کے لیے ایک تشویش کا معاملہ ہے، جو جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا ‘ خاصیتوں کی بنیاد پر پارٹی میں ایک کنبے کے ایک سے زیادہ لوگ کسی پارٹی کو سلطنت نہیں بناتے، پریشانی اس وقت کھڑی ہوتی ہے، جب کوئی پارٹی ایک ہی کنبے سے نسل در نسل چلائی جاتی ہے’۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب سیاسی پارٹیاں اپنا جمہوری کردار کھو دیتی ہیں تو آئین کے جذبے کو بھی ٹھیس پہنچتی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ آئین کی ہر دفعہ کو بھی ٹھیس پہنچتی ہے۔ ۔وزیراعظم نے بدعنوان لوگوں کے جرائم کو بھول جانے اور انہیں شاندار سمجھے جانے کے رجحان کے خلاف خبردار کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ مہاتماگاندھی نے تحریک آزادی میں یہاں تک کہ حقوق کیلئے لڑتے ہوئے، فرائض کیلئے قوم کو تیار کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے کہا ‘اگر ملک کی آزادی کے بعد فرائض پر خاص توجہ دی جاتی تو بہتر ہوتا۔ آزادی کا امرت مہوتسو میں ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم فرائض کے راستے پر آگے بڑھیں، تاکہ ہمارے حقوق کا تحفظ ہو’۔اس تقریب سے صدر جمہوریہ، نائب صدر جمہوریہ، وزیراعظم اور لوک سبھا کے اسپیکر نے خطاب کیا۔ انہوں نے آئین کی تمہید پڑھ کر سنائی۔ صدر جمہوریہ نے آئین ساز اسمبلی کے مباحثے، بھارت کے آئین کے خطاطی کی شکل میں ڈیجیٹل ورژن اور ہندوستان کے آئین کی تازہ ترین شکل کی نقل کا اجرا کیا جس میں ابھی تک کی سبھی ترمیمات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے آئینی جمہوریت کے بارے میں آن لائن کوئز کا افتتاح کیا۔تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیرا عظم نے کہا کہ آج بابا صاحب امبیڈکر‘ ڈاکٹر راجندرپرساد باپو اور ان سبھی عظیم شخصیتوں کی دور اندیشی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے جنگ آزادی کی جدوجہد کے دوران قربانیاں دی تھیں۔ آج کا دن اس ایوان کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا آئین محض کئی مضامین کا مجموعہ نہیں ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یوم آئین اس لیے بھی منایا جانا چاہیے کیونکہ ہمیں اپنے راستے کامحاسبہ کرتے رہنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کی روایت قائم کرنے کے ساتھ ساتھ 26 نومبر کو یوم آئین بھی منایا جاتا تو بہتر تھا۔

مودی کا آج گجرات میں
3انتخابی ریالیوں سے خطاب
گاندھی نگر : وزیراعظم نریندر مودی 27 نومبر کو گجرات میں 3 انتخابی ریالیوں سے خطاب کریں گے ۔ یہ ریالیاں کھیڈا میں 3-30 بجے دن ، نترنگ میں 1-30 بجے دن اور سورت میں 6-30 بجے شام منعقد ہوں گے ۔ مودی سورت میں رات میں قیام کریں گے اور 28 نومبر کو جام نگر اور راج کوٹ میں بھی انتخابی ریالیوں سے خطاب کریں گے۔۔