حیدرآباد 3اگست (یواین آئی) الیکشن کمیشن نے بی آر ایس وفد کو 5 اگست کو نئی دہلی میں سیاسی جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔ یہ اجلاس سہ پہر 3 بجے منعقد ہوگا۔پارٹی کے کارگزار صدر اور رکن اسمبلی کے ٹی راما راؤ وفد کی قیادت کریں گے ۔ وفد میں پارلیمانی پارٹی لیڈر کے آر سریش ریڈی، ڈپٹی لیڈر اور راجیہ سبھا رکن ودیراجو روی چندرا، سابق ارکان پارلیمنٹ بی ونود کمار، بلکا سمن اور سینئر رہنما آر ایس پروین کمار شامل رہیں گے ۔