سیاسی دباؤ میں پولیس کارروائی نہیں کرتی:ڈگ وجئے

   

بھوپال : کانگریس کے سینئر لیڈ دگوجے سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ ریاست کے کچھ علاقوں میں دیسی کٹے بننے کی پولیس کے پاس پوری معلومات ہے ،لیکن پولیس سیاسی دباؤ کی وجہ سے کارروائی نہیں کر پارہی ہے ۔ڈگ وجئے سنگھ نے آج گوالیار۔ چمبل میں پولیس پر حملے سے متعلق ایک خبر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یاستی پولیس میں بڑھتی ہوئی مداخلت،جرائم کو سیاسی تحفظ اور ایماندار پولیس اہلکاروں کو بی جے پی رہنماؤں کے ذریعہ بے عزت کرنا اس قسم کے واقعات کی کچھ اہم وجوہات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں دیسی کٹا ایک سے لے کر پانچ ہزار روپے تک میں آسانی سے مہیا ہے۔ریاست کے کچھ حصوں میں کھلے عام دیسی کٹے بن رہے ہیں۔اتر پردیش سے بھی آرہے ہیں۔اس کے بارے میں پولیس کے پاس پوری معلومات ہے ،لیکن سیاسی دباؤ کی وجہ سے کارروائی نہیں کرپارہے ہیں۔