سیاسی سکیولرازم نے ہندوستانی مسلمانوں کو تباہ کردیا ہے۔ راہول کی تقریر پر اویسی کا طنز

,

   

اویسی نے کہاکہ ”راہول گاندھی کو یہ بھی بتانا چاہئے کہ کیسے جنید اور نصیر کاراجستھان میں قتل ہوا ہے“۔
حیدرآباد۔ اے ائی ایم ائی ایم صدر اسدالدین اویسی نے دعوی کیاکہ سیاسی سکیولرازم نے ملک میں مسلمانوں کو تباہ کردیا ہے اور اس کا استعمال اسمبلیوں او رپارلیمنٹ میں مسلمانوں کی نمائندگی کوختم کرنے کے لئے کیاگیا ہے۔

اویسی نے امریکہ میں کانگریس لیڈر راہول گاندھی کے تبصرے پر جوابی حملہ کیااور مسلمانوں کے خلاف تشدد کے مبینہ واقعات پر بات کی جو1980کی دہائی میں ہوئے جب کانگریس اترپردیش اور مرکز دونوں میں اقتدار میں تھی۔ حیدرآباد ایم پی نے رپورٹرس کو بتایاکہ”میں شروع سے کہہ رہاہوں کہ سیاسی سکیولرازم کے ذریعہ ہندوستانی مسلمانوں کو تباہ کیاگیاہے۔

سیاسی سکیولرازم کی وجہہ سے ہندوستانی مسلمان بااختیار نہیں ہوسکے۔سیاسی سکیولرازم کوپارلیمنٹ او راسمبلیوں میں مسلمانوں کی نمائندگی کو ختم کرنے کے لئے استعمال کیاگیا ہے۔میں سیاسی سکیولرازم کے خلاف ہوں او ررہوں گا“۔

امریکہ میں جہاں کانگریس لیڈرنے مسلمانوں‘ عیسائیوں‘ دلتوں‘ قبائیلیوں کو ”حملہ محسوس کرنے“ کرنے کی بات کہی تھی‘ جس پر ردعمل پیش کرتے ہوئے اویسی نے کہاکہ ”یہ غیرمعقول ہے۔ آپ سے ہندوستانی مسلمانوں پر ایک سوال پوچھا گیا۔لیکن آپ نے دہائی دی کہ 1980دہے میں دلتوں اورسکھوں کے ساتھ ایساہوا تھا“۔ اویسی نے کہاکہ ”آپ کو بتانا چاہئے تھا کہ مسلمانوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے۔

راجستھان کے چیف منسٹر اشوک گہلوٹ کو اس کا انہیں سبق دینا چاہئے تھا۔ راہول گاندھی کو یہ بھی بتانا چاہئے تھا کہ کیسے جنیداور نصیر کا راجستھان میں قتل ہوا ہے۔

آ پ کی چھتیس گڑھ میں حکومت نے ”دھرم سنسد“ کو اسپانسرکیا‘ جہاں پر مہاتما گاندھی کی توہین کی گئی(ڈسمبر2021) میں“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ 2019میں کانگریس نے یواے پی اے ایکٹ میں ترمیم پر بی جے پی حکومت کی حمایت کی تھی‘ جس کی وجہہ سے آج جیلوں میں بندلوگوں کی اکثریت مسلمانوں‘ دلت اور وہ لوگ ہیں جو حکومت کے مخالف ہیں۔