سیاسی فائدہ کیلئے فوج کا استعمال، مودی پر کانگریس کا الزام

   

رائے بریلی: 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انڈین نیشنل کانگریس کے سینئر لیڈرو راجیہ سبھا رکن پرمود تیواری نے بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ مودی سیاسی فائدے اور اپنے پانچ سالہ میعاد کار کی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے سیکورٹی فورسز کا نام لے ہیں۔پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس رکن پارلیمان نے کہا کہ مسٹر مودی بنیادی مسائل اور اپنی حکومت کی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے عوام کی توجہ دوسری جانب منتقل کرنا چاہتے ہیں۔کم از کم آمدنی گارنٹی اسکیم کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر تیواری نے کہا یہ ملک کے 20 فیصدی غریبوں کیلئے ایک تاریخی اقدام ہوگا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت میں کسانوں کی فلاح و بہبود، خاتون اور جوانوں کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔مسٹر تیواری پارٹی کارکنوں سے عوام سے ملاقات کر کے ان کے سامنے بی جے پی کی مرکزی اور 80 اراکین کوپارلیمنٹ بھیجنے والی ریاست اترپردیش میں حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کرنے کی اپیل کی۔