سیام کیر کی ہیٹ ٹرک ،آسٹریلیا کامیاب

   

پیرس ۔20 جون (سیاست ڈاٹ کام ) سمانتھا کیر کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت آسٹریلیا نے فیفا وومنز ورلڈ کپ فٹ بال میں جمیکا کو با آسانی 1-4 سے شکست دیدی۔ چاروں گول سمانتھا نے کئے۔ جمیکا کا واحد گول ہوانا سولون نے کیا۔فرانس میں کھیلے جانے والے ٹورنمنٹ کے لیگ مرحلے کے تیسرے اور آخری میچ میں آسٹریلیا نے جمیکا کے خلاف کامیابی کے بعد گروپ سی میں پوائنٹس ٹیبل پر دوسرا مقام حاصل کرتے ہوئے ناک آئوٹ مرحلے میں بھی جگہ بنالی۔ گروپ سی کے ایک اور میچ میں برازیل نے گروپ کی سرفہرست ٹیم اٹلی کو 0-1 سے شکست دی کیا۔ فیصلہ کن گول مقابلے کے 74 ویں منٹ میں مارٹا نے کیا۔گروپ سی میں اٹلی چھ نشانات کے ساتھ پہلے مقام پر فائز ہے۔