سیتا دیاکر ریڈی کمیشن فار پروٹیکشن آف چائیلڈ رائٹس کی صدرنشین مقرر

   

چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات، بچوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کا عہد

حیدرآباد 6 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے تلنگانہ اسٹیٹ کمیشن فار پروٹیکشن آف چائیلڈ رائٹس تشکیل دیا ہے۔ سکریٹری بہبودی خواتین و اطفال انیتا رامچندرن نے جی او آر ٹی 45 جاری کیا جس کے تحت شریمتی کے سیتا دیاکر ریڈی کو صدرنشین نامزد کیا گیا۔ کمیشن کے ارکان کے طور پر کے وندنا گوڑ، ایم چندنا، بی اپرنا، جی سریتا، پی اگروال اور ڈی واچن کمار کو مقرر کیا گیا ہے۔ کمیشن کی میعاد 3 سال رہے گی۔ ریاست میں بچوں پر مظالم کے بڑھتے واقعات کے تدارک کے لئے حکومت نے علیحدہ کمیشن تشکیل دیا ہے۔ کمیشن کی صدرنشین شریمتی سیتا دیاکر ریڈی نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی اور تقرر پر اظہار تشکر کیا۔ چیف منسٹر نے سیتا دیاکر ریڈی کو مشورہ دیا کہ وہ ریاست میں بچوں پر بڑھتے مظالم کے واقعات اور اُن کے حقوق کے تحفظ کے لئے مساعی کریں۔ کمیشن کو سرکاری محکمہ جات سے تفصیلات طلب کرنے کے علاوہ خاطیوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کا اختیار حاصل ہے۔ سیتا دیاکر ریڈی نے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا اور کہاکہ جلد ہی کمیشن کا اجلاس طلب کریں گی تاکہ کارکردگی کے لائحہ عمل کو طے کیا جائے۔1

پی ڈی ایس چاول کی غیر قانونی منتقلی، محکمہ سیول سپلائز کی کارروئی، چاول اور ڈی سی ایم ضبط
حیدرآباد 6 اپریل (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون حیدرآباد سیول سپلائیز کے عہدیداروں نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جو غیر قانونی طور پر پی ڈی ایس چاول منتقل کررہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ محمد یوسف 45 سالہ ڈی سی ایم ڈرائیور ساکن اندرا نگر بورا بنڈہ جو ڈی سی ایم میں 103 کنٹل پی ڈی ایس چاول غیر قانونی طور پر حیدرآباد سے مہاراشٹرا منتقل کررہا تھا۔ یوسف جو یہ چاول وقار اور علیم ساکن چندرائن گٹہ سے حاصل کرتے ہوئے دوسری ریاستوں کو منتقل کرکے زیادہ قیمت پر فروخت کرتا تھا، اطلاع ملتے ہی پولیس مقام پر پہنچ گئی اور ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ وقار اور علیم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے 103 کنٹل چاول اور ڈی سی ایم ویان کو ضبط کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ش