سیتا رامن نے اوباماکے ریمارکس کو تنقیدکا نشانہ بنایا‘ ان کے دور اقتدارمیں مسلم ممالک پرامریکی”بمباری“ کاحوالہ دیا۔

,

   

سیتا رامن نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی 13ممالک نے باوقار شہری ایوارڈس دئے ہیں جس میں سے چھ کے سب سے زیادہ مسلم آبادی ہے۔


نئی دہلی۔ ہندوستان میں اقلیتوں کے حقوق کے متعلق سابق امریکی صدر بارک اوباما کے بیان کو مرکزی وزیرنرملا ستیار امن نے اپنی شدید تنقید کانشانہ بنایا او ر کہاکہ چھ مسلم اکثریتی ممالک نے ان کے دور اقتدار میں امریکی ”بمباری“ کا سامنا کیاہیسیتا رامن نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی 13ممالک نے باوقار شہری ایوارڈس دئے ہیں جس میں سے چھ کے سب سے زیادہ مسلم آبادی ہے۔

وزیر خزانہ نے الزام لگایاکہ اپوزیشن کے کہنے پر اقلیتوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر ”بے بنیاد“الزامات لگانے کے لئے ”منظم مہم‘‘ چلائی جارہی ہے کیونکہ وہ مودی کی قیادت میں بی جے پی کو انتخابی شکست نہیں دے سکتے ہیں۔

سی این این کے ساتھ ایک انٹرویو میں جمعرات کے روز اوباما نے مبینہ کہاتھا کہ ہندوستان اگر ”نسلی اقلیتوں“ کے حقوق کی حفاظت نہیں کرتا ہے تو اس بات کاقومی امکان ہے کہ کسی وقت ملک ٹوٹنا شروع ہوجائے گا۔

بی جے پی ہیڈ کوارٹرس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیتا رامن نے کہاکہ ”مجھے بہت حیرت ہوئی جب وزیراعظم مودی سب کے سامنے ہندوستان کے متعلق بات کررہے تھے‘ اس وقت ایک سابق امریکی صدر ہندوستانی مسلمانوں کے بارے میں بیان دے رہے تھے“۔

انہوں نے کہاکہ ”کیابمباری‘ سیریا‘ یمن‘ سعودی اور عراق اور دیگر مسلم ممالک میں ان کے بطور وزیراعظم معیاد میں نہیں ہوئی“۔انہوں نے کہاکہ ”جب وہ ایسے الزامات لگائیں گے‘ تو کیالوگ ان پربھروسہ کریں گے“۔

سیتارامن نے بین الاقوامی آزادی پرامریکی کمیشن (یو ایس سی ائی آر ایف) کے الزامات پر بھی استثنیٰ لیا‘کہاکہ ہندوستان امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات برقر اررکھنا چاہتا ہے لیکن وہ اس طرح کے بیانات سن کرحیران ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”ہم امریکہ سے اچھی دوستوں کے خواہش مند ہیں۔مگر وہا ں سے بھی ہندوستان میں مذہبی روداری کے بارے میں یو ایس سی ائی آر ایف کے تبصرے آتے ہیں اور سابق بھی کچھ کہہ رہے ہیں“۔ انہوں نے کہاکہ یہ بھی دیکھنا اہم ہے کون لوگ اس کے پس پردہ ہیں۔

منسٹر نے الزام لگایاکہ ”جان بوجھ کر“ کرکانگریس ”غیر موضوعات“ اٹھارہی ہے اور ”حقائق کے بغیر“ الزامات لگارہی ہے کیونکہ اپوزیشن پارٹیاں نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی کوشکست نہیں دے سکتے ہیں۔