سیتا رمن اڈپی میں کرشنا مٹھ پہنچیں

   

اُڈپی ۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن ہفتہ کی صبح اُڈپی کرشنا مٹھ پہنچیں اور شری ودیا ساگر تیرتھ سوامی جی سے آشیرواد لیا۔ سیتا رمن نے کولور موکامبیکا مندر کا بھی دورہ کیا اور پوجا کی۔ وہ آج شہر میں منعقد ہونے والے مختلف پروگراموں میں شرکت کرنے والی ہیں۔وزیر خزانہ سری کرشنا بال نکیتن میں توسیعی بلاک اور ٹی اے پائی انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (ٹی اے پی ایم آئی) کے سالانہ کانووکیشن کا افتتاح کریں گی۔ یہ ادارہ منی پال شہر میں واقع ایک نجی آٹونومس بزنس اسکول ہے ، جو 1980 میں قائم ہوا تھا۔ اس کے بعد وہ منگلورو کے لیے روانہ ہوں گی اور رات 8:40 بجے بنگلور کے لیے پرواز کریں گی۔