کانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی سے کنوینر تلنگانہ پردیش کانگریس تشہیری کمیٹی تک کا سیاسی سفر
حیدرآباد ۔ 17 فبروری (سیاست نیوز) کانگریس کے نوجوان قائد سید عظمت اللہ حسینی کا کانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی سے تلنگانہ وقف بورڈ کے صدرنشین تک کا سفر، کانگریس پارٹی میں عظمت اللہ حسینی کا پارٹی کے وفادار اور ڈسپلن سپاہیوں میں شمار ہوتا ہے جنہوں نے پارٹی قیادت کی جانب سے پارٹی کے تنظیمی سطح پر جو بھی ذمہ داری سونپی گئی ہے، اس کو بخوبی نبھایا ہے۔ کانگریس پارٹی سید عظمت اللہ حسینی غیر متنازعہ شخصیت کی حیثیت سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔ زمانہ طالب علمی سے عوامی خدمات کا جذبہ رکھنے والے عظمت اللہ حسینی کانگریس پارٹی سے وابستہ ہوئے۔ سال 1999ء اور 2000ء کے دوران وہ این ایس یو آئی نظام کالج یونٹ کے صدر منتخب ہوئے اس کے بعد کبھی پیچھے پلٹ کر نہیں دیکھا۔ سال 2000-01ء میں ریاستی این ایس یو آئی کے سکریٹری 2001-02ء تک این ایس یو آئی اسٹیٹ کے جنرل سکریٹری اور 2002-06ء تک آندھراپردیش متحدہ ریاست کے این ایس یو آئی صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دی۔ سال 2007-08ء میں ریاستی یوتھ کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دی۔ 2008-09ء میں ریاستی یوتھ کانگریس کے نائب صدر منتخب ہوئے۔ 2009-10ء تک عام آدمی کا سپاہی نیشنل کوآرڈینیٹر اور کرناٹک انچارج کی حیثیت سے خدمات انجام دی۔ 2010-12ء تک آل انڈیا یوتھ کانگریس کے سکریٹری منتخب ہوتے ہوئے ملک کے مختلف ریاستوں مدھیہ پردیش، ٹاملناڈو، پانڈیچری اور مغربی بنگال یوتھ کانگریس انچارج کی حیثیت سے خدمات انجام دی۔ سال 2012-15ء تک آل انڈیا یوتھ کانگریس جنرل سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دی اور ساتھ ہی متذکرہ ریاستوں کے یوتھ کانگریس انچارج کے فرائض انجام دیئے۔ سال 2016-21ء تک تلنگانہ پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری اور ترجمان کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے اور اضلاع ورنگل اور کھمم کے انچارج بھی رہے۔ عظمت اللہ حسینی 2021ء سے تاحال تک تلنگانہ کانگریس تشہیری کمیٹی کے کنوینر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور دو دن قبل ہی وہ تلنگانہ ریاستی وقف بورڈ کے بلامقابلہ صدرنشین منتخب ہوئے ہیں۔ وقف بورڈ تاریخ کے سب سے کم عمر صدرنشین ہونے کا بھی سید عظمت اللہ حسینی کو اعزاز حاصل ہے۔2