ممبئی : بالی ووڈ اداکار سیف علی خان حملہ معاملے میں گرفتار بنگلہ دیشی شہری شریف الاسلام کی گئ کامیاب شناختی پریڈ اور گواہان کے ذریعہ ملزم کی شناخت کے بعد بروز جمعہ ممبئی پولیس نے دعوی کیا ہیکہ 16جنوری کو جب اداکار پر انکی رہائش گاہ پر حملہ ہوا تھا اس کے بعد پولیس نے جائے واردات سے انگلیوں کے نشانات اکٹھا کیے تھے نیز ملزم کی گرفتاری کے بعد جو نشانات حاصل کئے گئے تھے ان میں مماثلت پائی جارہی ہے پولیس ذرائع کے مطابق جائے واردات سے حاصل کئے گئے انگلیوں کے نشانات اور ملزم کی انگلیوں کے نشانات کا سائنسی تجزیہ کرنے کے لئے فورینسک لیبارٹری روانہ کیا گیا تھا جس کی ابتدائی رپورٹ آج موصول ہوئی جس میں چند نشانات میں مماثلت پائی گئی۔ تاہم، پولیس فی الحال حتمی رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے ۔پولیس نے بتایا کہ مکمل رپورٹ آنے کے بعد تفشیش کے دیگر زاویوں پر کام کیا جائے گا-