سیلفی کے شوق نے طالب علم کی جان لے لی

   

حیدرآباد۔ 29 مارچ (سیاست نیوز) آٹھویں جماعت کا طالب علم سیلفی لینے کے دوران ریلوے ہائی ٹنشن برقی لائٹ سے ٹکرانے کے بعد موقع حادثہ پر ہلاک ہوگیا ۔ یہ حادثہ کریم نگر کے مضافات میں تیگلا گٹوپلی ریلوے اسٹیشن میں پیر کی دوپہر میں پیش آیا۔ ریلوے پولیس نے بتایا کہ کریم نگر سائی نگر سے تعلق رکھنے والا 16 سالہ طالب علم محمد سلمان خان شہر کے ایک سرکاری اسکول میں 8 ویں جماعت میں زیر تعلیم تھا ہاف ڈے اسکول ختم ہونے کے بعد سائیکل پر دوستوں کے ساتھ تیگلاگٹوپلی ریلوے اسٹیشن پہنچا ۔ اس وقت کاچیگوڑہ۔ پدا پلی پیاسنجر ٹرین پلیٹ فارم پر رکی ہوئی تھی۔ اس ریل پر چڑھنے والے سلمان خاں سیلفی لینے کی کوشش کے دوران اتفاقی طور پر ہائی ٹنشن تار سے ٹکرایا اور شاک لگنے کے بعد ہلاک ہوگیا ۔ سلمان خان کا غریب خاندان سے تعلق ہے۔ ان کے والد ماہر خان کریم نگر بس اسٹانڈ کے پاس چھوٹی اڈلی کی بنڈی چلاتے ہیں۔ سلمان خان کے ساتھ ریلوے اسٹیشن پہنچنے والے اس کے دوست حادثہ کے بعد سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ ن