سیل فونس کا سرقہ کرنے والی ٹولی بے نقاب چار افراد بشمول کم عمر گرفتار

   

حیدرآباد۔/12 اگسٹ ، ( سیاست نیوز) پولیس مہانکالی نے سیل فونس کا سرقہ کرنے والی ایک ٹولی کو بے نقاب کردیا اور 4 افراد بشمول کم عمر لڑکے کو گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس مہانکالی بی رویندر نے بتایا کہ19 سالہ بی راکیش ناگراجو یادو،21 سالہ گونے پروین ساکنان واٹو پوری کالونی اور 19 سالہ بیلم کنڈا سائی کرشنا ساکن کاپرا کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 9 سیل فون اور ایک ہونڈا ڈیو گاڑی کو ضبط کرلیا جن کی کُل مالیت 2 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ اے سی پی مہانکالی نے بتایا کہ سرقہ و رہزنی کی وارداتوں پر قابو پانے اور مجرموں کو گرفتار کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے تھے۔ یہ ٹولی وارداتوں کو انجام دینے میں سرگرم تھی۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ اور مجرمین کی نقل و حرکت اور طریقہ کار پر مشق کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ع