سیل فون پر مسلسل بات کرنے پر ماں کی ڈانٹ سے بیٹی کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 23 فبروری (سیاست نیوز) عنبرپیٹ کے علاقہ میں ایک طالبہ نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہیکہ 18 سالہ لاونیا نے کل رات خودکشی کرلی۔ عنبرپیٹ پولیس کے مطابق لاونیا اکثر سیل فون پر بات کرتی تھی اور سیل فون پر بہت زیادہ مصروف رہتی تھی۔ اسی بات پر لڑکی کی والدہ نرملاپت ناراض تھی اور اس خاتون نے اپنی لڑکی کو ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا جس سے دلبرداشتہ لڑکی نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ عنبرپیٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔