سیمسن کی بیٹن گقابل تعریف : ہیڈن

   

نئی دہلی: آسٹریلوی سابق اوپنر میتھیو ہیڈن سنجو سیمسن کی آئی پی ایل کارکردگی سے بہت متاثر ہیں اور انہوں نے ٹی20 ورلڈ کپ کے پاور ہٹرکو اسپن اور فاسٹ بولروں دونوں کو بہتر سنبھالنے کے لیے سراہا۔ سیمسن منگل کے روز اپنے فام میں تھے جب انہوں نے راجستھان رائلز کو یہاں اپنی 86 رن کی اننگز سے دہلی کیپٹلز کے خلاف جیت کے قریب پہنچا دیا۔ مہمان ٹیم بالآخر 20 رنز سے مات کھاگئی۔سیمسن اب تک11 میچوں میں471 رنز بنا کر ٹاپ سکوررزکی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ ہیڈن نے اسٹار اسپورٹس کو بتایا سنجو سیمسن خواب کی طرح بیٹنگ کر رہے تھے، انہوں نے 46 گیندوں پر86 رنز بنائے۔