حیدرآباد23ستمبر(یواین آئی) سینئرماوسٹ لیڈرایم وینوگوپال کے خلاف مرکزی کمیٹی نے سخت کارروائی کی ہے ۔ کمیٹی نے وینوگوپال کو غدار قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ وہ فوری طور پر اپنے زیر قبضہ ہتھیار پارٹی کے حوالے کرے ، ورنہ یہ ہتھیار پیپلز گوریلا آرمی کے کنٹرول میں چلے جائیں گے ۔ حال ہی میں مرکزی کمیٹی کے نمائندہ کے طور پر وینوگوپال نے اعلان کیا تھا کہ وہ ہتھیار ڈالنے کے لئے تیار ہیں لیکن مرکزی کمیٹی نے اس اعلان کو مسترد کر دیا۔ مرکزی کمیٹی نے الزام عائد کیا کہ وینوگوپال پارٹی کے خلاف جھوٹی تشہیر کر رہے ہیں۔لڑائی بندی اور امن مذاکرات کے سلسلہ میں ان کا بیان غلط ہے ۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ وہ پارٹی سے الگ ہونے کے لئے اس طرح کے بیانات دے رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بھوپتی سینئر ماوسٹ لیڈرکوٹیشور راؤ کے بھائی ہیں۔