سینئر آئی اے ایس آفیسر وائی سری لکشمی کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ

   

حیدرآباد۔23 ۔ستمبر (سیاست نیوز) سنٹرل بیورو آف انوسٹگیشن (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت نے سینئر خاتون آئی اے ایس عہدیدار وائی سری لکشمی کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے ۔ آندھراپردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے ایک غیر محسوب اثاثہ جات کیس کی سماعت کرنے والی سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے یہ وارنٹ جاری کیا ہے ۔ ڈالمیا مقدمہ میں سری لکشمی ملزم ہے اور وہ عدالت میں شخصی طور پر حاضر ہونے میں ناکام رہی جس کے نتیجہ میں عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرتے ہوئے سی بی آئی کو حکم دیا کہ وہ اندرون 30 ستمبر وارنٹ کی تعمیل کریں۔ اسی دوران جگن موہن ریڈی اور وائی ایس آر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ وجئے سائی ریڈی کی ڈسچارج پٹیشن کے خلاف کاؤنٹر داخل کرنے کیلئے سی بی آئی نے وقت طلب کیا ہے ۔ ب