سینئر قائد ڈی راجیشور کی کانگریس میں گھر واپسی

   

نظام آباد ۔16 اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بی آرایس پارٹی کے سینئر قائد و سابق رکن قانون ساز کونسل مسٹرڈی راجیشور نے آج بی آرایس پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔واضح رہے کہ راجیشور کانگریس کے دور حکومت میں ہائوزنگ کارپوریشن کے چیرمین اور دو مرتبہ قانون ساز کونسل کی حیثیت سے کام کیا تھا ، علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد بی آرایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اور بی آرایس پارٹی نے انہیں تیسری معیاد کیلئے قانون ساز کونسل کیلئے نامزد کیا تھا اور ان کی معیاد کے اختتام کے بعد بی آرایس کے دور میں انہیں کرسچن ڈپولیمنٹ کارپوریشن کا صدر بھی نامزد کیا گیا تھا کانگریس پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد مسٹر راجیشور نے ریونت ریڈی سے ملاقات کی تھی اور ان کی یہ خیر سگالی ملاقات تھی لیکن واضح طور پر کانگریس میں شمولیت کا اعلان نہیں کیا تھا لیکن آج کانگریس امیدوار جیون ریڈی اور سابق مرکزی وزیر وینو گوپالا چاری کے ہمراہ چیف منسٹر سے ملاقات کی راجیشور کے ساتھ ساتھ وینو گوپال چاری نے بھی کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ راجیشور نے سیاست نیوز کو بتایا کہ اپنے سیاسی سفر کی شروعات کانگریس پارٹی سے ہوئی تھی اور آج دوبارہ گھر واپسی ہوئی ہے ۔ کانگریس پارٹی نے انہیں دومرتبہ نظام آباد میونسپل کونسل کاٹکٹ دیا تھا اور وہ دو مرتبہ نظام آباد میونسپل کونسل کا رکن منتخب ہوئے تھے ۔ راج شیکھرریڈی نے ہائوزنگ کارپوریشن کا چیرمین اور ایم ایل سی کی حیثیت سے بھی نامزد کیا تھا ۔ کانگریس پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے ریاست گیر سطح پر مہم چلانے کا بالخصوص ایس سی طبقہ میں ریاست گیر سطح پر شعور بیدار کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے لئے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی جائے گی ۔