سینیگال:تبلیغی جماعت پر حملہ،15افراد ہلاک

   

کوالاک : سینیگال میں ایک تبلیغی جماعت کی تقریب میں جانے والے نائیجیرئن باشندوں کا ایک پندرہ رکنی گروہ برکینا فاسو میں مارا گیا۔ مقامی پریس کے مطابق، سینیگال کے علاقے کوالاک میں شیخ ابراہیم نیاس کی تبلیغی جماعت کی ایک تقریب میں شرکت کی غرض سے جانے والینائیجیرئن گروپ پر برکینا فاسو میں حملہ کیا گیا جس میں پندرہ افراد مارے گئے۔اس واقعہ کو نائیجیرئن صدر محمد بخاری نے افسوس ناک قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ نائیجیریا اور برکینا فاسو کی حکومتیں رابطے کی حالت میں ہیں اور اس واقعہ میں ہلاک شدگان کی میتوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔یاد رہے کہ ہمسایہ ملک مالی میں القائدہ اور داعش سے وابستہ دہشت گرد گروپس سال 2015 سے علاقے میں سرگرم ہیں اور حملے کرتے رہتے ہیں۔