سینیگال کے بیرون ملک قونصل خانے عارضی طور پر بند

   

ڈاکار : سینیگال کی حکومت نے متعدد شہروں میں حملوں کے بعد بیرون ملک اپنے قونصل خانے عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سینیگال کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا کہ کچھ شہروں میں قونصل خانوں پر حملوں کے بعد انہیں عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔قونصل خانے پر حملہ کرنے والے سینیگال میں حزب اختلاف کے رہنما اور صدارتی امیدوار عثمانی سونکو کے حامی بتائے جاتے ہیں۔میلان، پیرس اور نیویارک جیسے شہروں میں سینیگال کے قونصل خانوں پر حملوں کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔سینیگال میں اپوزیشن لیڈر اور صدارتی امیدوار عثمانی سونکو یکم جون کو دارالحکومت ڈاکار میں ہونے والی سماعت میں عصمت دری کے الزامات سے بری کر دیا گیا تھا تاہم نوجوانوں کو جرائم پر اکسانے کے جرم میں انہیں 2 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔اس فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے والے سونکو کے حامیوں نے مظاہرے شروع کر دیے اور ان ہنگاموں کے نتیجے میں 16 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔سونکو نے الزامات کی تردید کی اور کہا ہے کہ یہ مقدمہ سیاسی طور پر ان پر قائم کیا گیا ہے جب کہ ان کی پارٹی PASTEF نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ سیاسی سازش کا حصہ ہے اور اپنے حامیوں پر زور دیا کہ وہ “تمام سرگرمیاں ختم کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئیں۔