سیول سرویس کوچنگ کیلئے 2 نومبر کو اسکریننگ ٹسٹ

   

اقلیتی امیدواروں کو کووڈ قواعدکی پابندی کی ہدایت
حیدرآباد: محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے سیول سرویس کوچنگ کے سلسلہ میں اسکریننگ ٹسٹ 2 نومبر کو منعقد ہوگا۔ ڈائرکٹر اقلیتی بہبود شاہنواز قاسم نے بتایا کہ بارش کے نتیجہ میں 23 اکتوبر کو منعقد ہونے والا ٹسٹ ملتوی کردیا گیا تھا۔ اب یہ ٹسٹ 2 نومبر کو صبح 10 تا 12 بجے دن سابق میں بتائے گئے مراکز پر منعقد ہوگا۔ امتحانی مراکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کے لئے سابق میں جاری کی گئی ہدایات برقرار رہیں گی۔ تمام امیدواروں کو اپنا ذاتی ایچ بی پنسل ، بلو اور بلاک بال پوائنٹ پین ساتھ رکھنا ہوگا۔ امتحانی مرکز پر امیدوار صبح 8.30 بجے پہنچ جائیں اور کووڈ۔19 گائیڈلائینس کی تکمیل کی جائے جس میں ٹمپریچر اور علامات کی جانچ شامل ہوگی۔ ماسک کے بغیر کسی بھی امیدوار کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔10 بجے کے بعد کسی بھی امیدوار کو امتحان حال میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی۔ مزید تفصیلات کیلئے امیدوار ایام کار میں صبح 10.30 تا شام 5.00 بجے فون نمبر 040-23236112 پر ربط قائم کرسکتے ہیں۔