سیول میں ترنگا اور وزیراعظم مودی کی توہین کررہے پاکستانیوں سے بھڑگئیں شازیہ علمی

,

   

سیول۔ساوتھ کوریا کے درالحکومت سیول میں وزیراعظم نریندر مودی اور ہندوستان کے خلاف نعرے بازی کررہے پاکستان حامیوں سے بی جے پی لیڈر شاذیہ علمی بھڑ گئیں۔

انہوں نے کہاکہ ایک ہندوستانی ہونے کی صورت میں توہین محسوس کرنے پر پرامن احتجاج درج کرانا ضروری ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق علمی نے بتایا کہ ”میں اور میرے دو دیگر لیڈران سیول میں یونائٹیڈ پیس فیڈریشن کانفرنس میں حصہ لینے گئے تھے۔

YouTube video

راستے میں ہم نے بھیڑ کی جانب سے پاکستانی جھنڈے لے کر مخالف امریکہ احتجاج کرتے ہوئے دیکھا‘ بھیڑ ہندوستان اور وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے بازی کررہی تھی۔

کافی تعداد میں لوگ انہیں دیکھ رہے تھے۔ تب ہم لوگ کے یہ ذمہ داری ہے کہ ہم انہیں بتائیں وزیراعظم کی توہین نہ کریں۔

آپ کوارٹیکل 370کو ہٹانے تکلیف ہے جو پوری طرح ہماری داخلی معاملہ ہے‘ اور اس سے آپ سبھی کا کوئی لینا دینا نہیں ہے“۔

اس ضمن میں تقریبا تین منٹ کا ایک ویڈیو بھی وائیرل ہوا ہے‘

جس میں شاذیہ علمی کواپنے ساتھیوں کے ساتھ ٹیکیسی سے اترنے کے ساتھ نعرے بازی کرتے ہوئے لوگوں سے بھڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مظاہرین کے زیادہ برہم ہونے پر مقامی پولیس نے داخل اندازی کی اور علمی اور ان کے ساتھیوں کو وہاں سے نکال کرلے گئی۔