سیکر: راجستھان کے سیکر میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ صبح 8 بجکر 11 منٹ پر آیا جس کی شدت ریختر پیما پر 3.8 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کا مرکز سیکر ضلع کا دیوگڑھ رہا اور یہ زمین سے پانچ کلومیٹر نیچے آیا ۔ زلزلہ کے باعث گھروں کے دروازوں اور بند دکانوں کے شٹروں سے چند سیکنڈ تک گرج کی آواز سنائی دی ۔ زلزلے کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ۔ تاہم اس سے کسی جانی ومالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔