سی آئی اے کیلئے جاسوسی کرنے والے ایرانی کنٹراکٹر کی سزائے موت پر عمل آوری

   

تہران ۔ 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے اپنی وزارت دفاع کے سابق کنٹراکٹر کو امریکی جاسوسی ادارہ سی آئی اے کیلئے جاسوس کرنے کے الزام میں سزائے موت دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کنٹراکٹر پر ایک فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا اور کراج شہر کے رضائی شہر جیل خانے میں اسے پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ کنٹراکٹر کا ایرانی وزارت دفاع کیساتھ کنٹراکٹ (معاہدہ) نو سال قبل ہی ختم ہوگیا تھا۔