سی آر پی ایف اہلکار کی سروس رائفلچھین کر نوجوان فرار

   

سری نگر : جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ کے بیلو راجپورہ علاقے میں حفاظت پر مامور سی آر پی ایف اہلکار کی رائفل چھین کر نوجوان فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر مفرور نوجوان کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی۔ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز پلوامہ کے بیلو راجپورہ علاقے میں 183بٹالین سی آر پی ایف اہلکاروں نے ناکہ لگایا جس دوران نامعلوم نوجوان نے سی آر پی ایف جوان کو دبوچ کر اُس کی سروس رائفل چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔انہوں نے بتایا کہ ہتھیار چھیننے کی اطلاع ملتے ہی 44آر آر ، سی آر پی ایف اور پلوامہ پولیس نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔