سی اے اے احتجاجیوں کے خلاف یوپی حکومت نے انگریزوں کا طریقہ اختیار کیا

,

   

٭ سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی و قائد اپوزیشن رام گووند چودھری نے کہا کہ اترپردیش میں قانون کی حکمرانی اور جمہوریت ختم ہوگیا۔ حکومت نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجیوں کو دبانے کیلئے انگریزوں کا طریقہ اختیار کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ستیہ گرہ کرنے والوں پر عائد مقدمات سے حکومت دستبرداری اختیار کرے۔ اترپردیش میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے احتجاجیوں پر ظلم و زیادتی کی شکایتیں وصول ہوئی ہیں۔ دوسری طرف حکومت کی جانب سے عوامی املاک کو ہوئے نقصانات کی پابجائی ان ہی افراد سے کرنے کے فیصلے پر بھی تنقیدیں کی جارہی ہیں ریاستی حکومت نے نقصانات کی پابجائی ان ہی افراد سے کرنے کا اعلان کیا ہے جو تشدد میں ملوث پائے جائیں گے۔