گوہاٹی: وزیر اعظم نریندر مودی گوہاٹی آسام میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمس 2020کا افتتاح انجام دینے والے تھے لیکن اچانک وزیر اعظم کا دورہ ملتوی ہوگیا۔ کھیلو انڈیا گیمس کے سربراہ اویناش جوشی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وزیر اعظم نریندرمودی کو مدعو کیا تھا لیکن ابھی تک آپ کی آمد کے بارے میں کوئی خبر نہیں۔ ہمیں پتہ چلا کہ وہ نہیں آنے والے ہیں۔“
Prime Minister Narendra Modi cancelled his scheduled inauguration of the Khelo India Youth Games 2020 in Guwahati on 10 January.https://t.co/JM568FIhbN
— The Quint (@TheQuint) January 8, 2020
پچھلے ماہ 15-17دسمبر کوگوہاٹی میں انڈیا۔ جاپان سمٹ منعقد کیا گیا تھا جس میں وزیر اعظم مودی کو مدعو کیا گا تھا لیکن شہریت ترمیمی قانون کے احتجاج کی وجہ سے نریندرمودی نے شرکت نہیں کیا۔