سی اے اے‘ این آرسی احتجاج کے دوران یوپی پولیس کا لاٹھی چارج‘ بھگدڑ میں 8کی موت

,

   

ساغیربھیڑ کے روندنے کی وجہہ سے دم گھٹنے اور بیہوشی کے عالم میں چلا گیاتھا
واراناسی۔پچھلے جمعرات کو واراناسی میں سی اے اے اور این آرسی کے خلاف پرامن احتجاج کے دوران پولیس لاٹھی چارج میں ہوئی بھگدڑ کے دوران ہلاک ہونے والوں میں اٹھ سالہ محمد ساغیر سب سے کم عمر ہیں۔

دی ٹیلی گراف میں شائع خبر کے مطابق 20ڈسمبر کے روز ساغیر اپنے دوستوں کے ساتھ واراناسی کے دھارا علاقے کی تنگ گلیوں میں کھیل رہی تھے جب مظاہرین کا ایک گروپ اترپردیش پولیس کی لاٹھی چارج سے خود کو بچانے کے لئے اس جانب دوڑتا ہوا پہنچا۔ساغیربھیڑ کے روندنے کی وجہہ سے دم گھٹنے اور بیہوشی کے عالم میں چلا گیاتھا۔

جب اس کو اسپتال لے جارہا تھا اس کی حالت کافی تشویش ناک تھی۔

مذکورہ معصوم جو چاربھائیوں میں سب سے کم عمر تھا جمعہ کی رات اسپتال میں علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکا۔

اس کے دوستوں میں سے ایک15سالہ محمد تنویر بنارس ہندو یونیورسٹی کے اسپتال کے ای سی یو کے بیڈ پر پڑا زندگی اور موت کی جنگ لڑرہا ہے۔

مخالف سی اے اے احتجاج میں اب تک اٹھارہ لوگوں کی ریاست اترپردیش سے موت کی اطلاعات ہیں۔پہلی مرتبہ مذہبی خطوط پر ہندوستانی شہریت فراہم کی جارہی ہے۔

حکومت کاکہنا ہے کہ تین پڑوسی مسلم اکثریت والے ممالک میں مذہبی ظلم وستم کاشکار لوگوں کو ہندوستان کی شہریت فراہم کی جائے گی