سی اے اے : سرکاری املاک کو نقصان ،26افراد کو نوٹس

   

سنبھل(یو پی ) ۔ 26ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ضلع انتظامیہ نے آج سنبھل میں 26 افراد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اُن سے ہرجانہ وصولی کی ہدایت دی ہے ۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنبھل یمنا پرساد نے کہا کہ تقریباً 150 احتجاجیوں کو رہا کیا گیا ہے اور ان میں سے 55 افراد کو احتجاج میں ملوث ہونے کی نشاندہی کی ہے ۔ ان تمام افراد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اُن سے کہا گیا ہے کہ وہ یا تو احتجاج میں ملوث ہونے سے متعلق اپنے موقف کی وضاحت کریں یا پھر ہرجانہ ادا کریں ۔ انہوں نے بتایا کہ تاحال 48 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کملیش اوستی نے اس حوالہ سے بتایا کہ 26افراد کو نوٹس جاری کی گئی ہے اور انہیں ہرجانہ ادا کرنے یا اپنے موقف کی وضاحت کرنے کیلئے طلب کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مخالف شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران 11.6 لاکھ سرکاری جائیداد کو نقصان پہنچایا گیا ہے ۔